بہار میں شدید گرمی کی وجہ سے الیکشن ڈیوٹی پر مامور دس اہلکاروں سمیت متعدد اموات کی خبریں موصول ہوئیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بھوجپور میں ہوئی ہیں جہاں انتخابی ڈیوٹی پر مامور پانچ اہلکار ہیٹ اسٹروک سے فوت ہو گئے ہیں علاوہ ازیں روہتاس میں تین انتخابی عہدیداروں کی موت ہوئیں جبکہ کیمور اور اورنگ آباد اضلاع میں ایک، ایک کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسکے علاوہ ساسارام میں ایک پولنگ بوتھ پر تعینات آٹھ سکیورٹی اہلکار گرمی کی لہر سے بیمار ہو گیے ہیں جبکہ نالندہ ضلع میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تین سکیورٹی اہلکار بیمار پڑ گئے ہیں جنھیں علاج کے لیے بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اسی کے پیش نظر بہار حکومت نے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور آنگن واڑی مراکز کو 8 جون تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے