تمل ناڈو کے اوٹی میں دھواں دھار بارش ہوئی ہے جس کے سبب سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے،تیز بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی بھر گیا ہے۔کیرل کے ساحل سے مانسون کے ٹکرانے کے بعد ہی تمل ناڈو میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے عوام کی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں، محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کل بھی بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔