محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون 15 جون تک مدھیہ پردیش پہنچنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو جنوب مغربی مانسون کیرالہ اور شمال مشرقی علاقے میں وقت سے پہلے پہنچ گیاتھا۔ کیرالہ اور شمال مشرق میں مانسون پچھلے چار مواقع پر بیک وقت آیا تھا، آئی ایم ڈی نے کہا کہ 2 سے 4 جون کے دوران آسام اور میگھالیہ میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ تین دنوں کے دوران شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کی بھی قیاسی آرئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہاکہ آج پنجاب، ہریانہ، دہلی، جموں، ہماچل پردیش، اترپردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، ودربھا، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔