مہنگائی سے پریشان حال عوام کو لگا پھر ایک بار جھٹکا، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن نے اپنی ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے کیا ہے اضافہ۔ امول نے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے آج ہی سے نئی قیمتوں کو لاگو کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد امول تازہ کے دودھ کا ایک لیٹر پاؤچ اب 54 روپے کے بجائے 56 روپے کا ملے گا، جبکہ امول گولڈ کا ایک لیٹر 66 روپے کی بجائے 68 روپے میں فروخت ہو گا۔ آخری بار جی سی ایم ایم ایف نے فروری 2023 میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ ، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن حکومت گجرات کے منیجنگ ڈائریکٹر جین مہتا نے کہا کہ دودھ میں یہ اضافہ کسانوں کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کی تلافی کے لیے کیا گیا ہے۔