6 جون جمعرات کونومنتخب رکن اسمبلی کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئ ایس ایف کی ایک خاتون کانسٹبل نے تھپڑ مارا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیاجس کے بعد خاتون سپاہی کلوندرکور کو معطل کر کے ان پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئ ہے ۔
سی آئ ایس ایف کی خاتون کانسٹبل کی حمایت میں کون کون ہے؟
سی آئ ایس ایف خاتون کانسٹبل کو معطل کرنے کے بعد پنجاب کے کسان اب خاتون سپاہی کی حمایت میں آگئے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ کنگنا کا الزام بے بنیاد ہے، اگر کانسٹبل خاتون نے تھپڑ مارا ہے تو اسکا ثبوت دیں، ساتھ ہی ہندوستانی پہلوان اور اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا کی بھی سی آئ ایس ایف خاتون کو حمایت حاصل ہے۔
رناوت کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟
دراصل چار سال قبل کسان احتجاج پر اداکارہ کنگنا رناوت نے تین زرعی قوانین کے متعلق کسانوں کی جاری تحریک پر ٹویٹ کیا تھا۔ اس ٹویٹ میں کنگنا نے مہیندر کور کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوۓ انکا تقابل 82 سالہ خاتون بلقیس بانو جو سی اے اے پروٹیسٹ میں شامل تھیں اس سے کرتے ہوۓ تنز کیا تھا۔ اس بزرگ خاتون کو ٹیگ کرتے ہوئے کنگنا نے ٹویٹ کیا تھا کہ یہ وہی دادی ہیں جنہیں ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور وہ 100 روپے میں دستیاب ہیں۔
اس ٹوئٹ پر سی آئی ایس ایف کی خاتون سپاہی کلوندر کور کنگنا سے کافی ناراض تھیں جب دونوں کی ملاقات چندی گڑھ کے ہوائی اڈے پر ہوئی تو خاتون سپاہی نے غصے میں آکر کنگنا رناوت کے ساتھ بد تمیزی کی اور تھپڑ رسید کردیا۔ کلوندر کور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہی ہے کہ اس نے کہا تھا کہ کسان احتجاج میں خواتین 100 روپے لے کر بیٹھتی تھیں، اس میں میری ماں بھی شامل تھی۔میرا تعلق کسان خاندان سے ہے۔