راموجی فلم سٹی کے چیئرمین راموجی راؤ نے آج اپنی آخری سانس لی۔
راموجی راؤ 16 نومبر 1936 کو آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے پیڈاپروپدی گاؤں کے علاقہ میں شری چیروکوری وینکٹا سبمّا اور چیروکوری وینکٹا سبیا کے گھر پیدا ہوۓ۔ راموجی راؤ کا تعلق ایک قابل فخر کسان خاندان سے تھا ،انھوں نے اپنے خاندان اور گاؤں کی گہری جڑوں سے زراعت کا علم حاصل کیا ۔ راموجی راؤ کو اردو طبقے میں محب اردو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ادب میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ ایک کامیاب بزنس مین اور میڈیا انٹرپرینیور بنے ۔
اس بات سے انھیں کبھی کوئی فرق نہیں پڑا کہ ان کے راستے میں کتنی ہی رکاوٹیں آئیں، وہ بہادری اور مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے اور طاقتور بزنس ٹائیکون، صحافی، فلم پروڈیوسر، میڈیا انٹرپرینیور اور ہزاروں لوگوں کی خدمت کرنے والے ایک عظیم انسان بن کر ابھرے۔ راموجی راؤ تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنے ناقابل یقین کام کے لیے ساؤتھ میں چار فلم فیئر ایوارڈز اور نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے صحافت اور ادب میں جو سرشار کام کیا اس کے لئے انہیں پدم وبھوشن سے
بھی نوازا گیا۔
راموجی راؤ دنیا کے سب سے بڑے فلم سٹی "راموجی فلم سٹی" کے چیئرمین تھے جسے انہوں سے 1996 میں شروع کیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں،لاکھوں لوگوں کو ملازمت حاصل ہوئ۔
ای ٹی وی چینل ان کے ناقابل یقین سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل رہا ہے۔ راموجی فلم سٹی کے مالک ہونے کے ناطے، راموجی راؤ دوسری کمپنیوں کے مالک بھی تھے اور انہوں نے اپنی ناقابل یقین کوششوں سے اسے اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے 1995 میں ای ٹی وی نیٹ ورک چینل کے تحت 12 چینلز کا ایک گروپ شروع کیا جس میں مختلف زبانوں میں انٹرٹینمنٹ سورسنگ کے ساتھ خبروں کو بھی نشر کیا گیا۔ ای ٹی وی چینل روزانہ ٹی وی سیریز، تیلگو، ہندی، بنگلہ، مراٹھی، کنڑ، اڑیہ، گجراتی اور اردو میں ٹی وی شوز ٹیلی کاسٹ کرنے والے مقبول چینلز میں سے ایک ہے جو ملک کی دیگر ریاستوں میں سامعین کو تفریح فراہم کرتا ہے۔ ان چینلوں پر صبح سویرے انّ داتا نام سے ایک پروگرام کسانوں کی زندگی، مختلف فصلوں کی
کاشت کے طریقوں کو دکھانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ یہ پہلا ٹی وی شو تھا جو کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیا گیا اور اس وقت اس پروگرام کو سب سے زیادہ ٹی آر پی کا درجہ حاصل ہے۔
جسکے اس دنیا سے چلے جانے پر وزیر اعظم نریندرمودی اورملک بھر کے نامور لوگوں نے غم کا اظہار کیا۔