Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

ہندوستان و پاکستان کے بیچ آج ٹی20 کا ہوگا کڑا مقابلہ

 
آج بتاریخ 9 جون انڈیا پاکستان کے بیچ ٹی 20 ورلڈ کب کا مقابلہ نیویارک میں ہونے جا رہا ہے جس  پر سب کی نطریں ٹکی ہوئ ہیں ، آج کی اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی باگ ڈور روہت شرما سنبھالیں گے جبکہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔ نیو یارک کے نسو کاونٹی انٹرنیشنل کریکیٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے بیچ مقابلہ رات آٹھ بجے سے شروع پوگا، جس اسٹیڈیم میں 34000 لوگ بیک وقت اس میچ کو دیکھ سکیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے بیچ جب بھی ٹی 20 ورلڈ کپ ہوا ہے ہندوستانی ٹیم ہی اسمیں بھاری رہی ہے،اب تک انڈیا اور پاکستان کے بیچ 12 انٹر نیشنل ٹی20 میچ ہوئے ہیں جس میں سے انڈیا نے 9 مرتبہ بازی ماری ہے جبکہ پاکستان نے تیں مرتبہ اپنی جیت درج کرائی ہے۔