کیرلہ: 14 جون (منصف ٹی وی) کویت میں بدھ کی صبح مزدوروں کی رہائش پذیرایک عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 45 ہندوستانیوں کی جسد خاکی کو ہندوستان لایا جا چکا ہے،ابھی سے چند ساعت قبل ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے، ہلاک شدگان کی لاشوں کو ان کے آبائی مقامات بشمول تمل ناڈو اور کرناٹک لے جایا جائے گا۔ اس سانحہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کیرلا کے باشندوں کی ہوئی ہے، کیرلا کے ایرپورٹ پر اس وقت غم کا ماحول ہے، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین، کابینہ کے ساتھی، سینئر سرکاری اہلکار مرحومین کے آخری احترام کے لیے ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کویت میں بدھ کی صبح ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 43 سے زائد افراد ہلاک ہو گئےتھے جس میں ہندوستانی عوام بھی شامل تھے، آج انہیں ہندوستانی مرحومین کو ہندوستان لے آیا گیا ہے۔