Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
World

آج لاکھوں حجاج کرام کے تلبئے سے گونج اٹھے گا میدان عرفہ

مکہ مکرمہ: 15 جون (منصف ٹی وی) آج بروز ہفتہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کا عمل انجام دیا جائے گا، لاکھوں فرزندان توحید آج میدان عرفات کو روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ وقوف عرفہ کو حج کا سب سے بڑا عمل قرار دیا گیا ہے، اگر عازمین حج باقی تمام ارکان ادا کر لیں لیکن متعینہ وقت کے دوران میدان عرفات کی حدود میں حاضری نہ دے تو باالجماع ان کا حج ادا نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ عرفہ کا دن مغفرت اور گناہوں سے معافی کا دن ہےآج کے دن ہی میدان عرفات میں حجاج کرام ندامت کے ساتھ آنسو بہاتے ہوئے، کپکپاتے ہوئے ہاتھوں اور لرزتے ہونٹوں سے خدائے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کریں گے، آج کے دن اس میدان میں صرف ایک ہی لگن ہوگی، ایک ہی جذبہ اور ایک ہی ولولہ ہوگا اور وہ صرف اور صرف تکمیل حج ہوگا کہ خدائے برتر کسی بھی طرح حج کو قبول فرمالے۔
قارئین! وہ پہاڑ جسے جبل عرفات کہتے ہیں وہ بھی میدان عرفات میں ہے، اس پہاڑی کو" جبل رحمت" یعنی رحمت والی پہاڑی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ جبل رحمت ہی وہ جگہ ہے جہاں پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد  نے حج کی ادائیگی کے بعد آخری خطبہ دیا تھا۔ میدان عرفات ہی میں سرکار دو عالم نے اپنی اونٹنی پر بیٹھ کر آخری  خطبہ دیا تھا جسے خظبہ حجۃ الوداع کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، یہ خطبہ عرفات کے میدان میں حضور نے اس وقت دیا تھا جب ایک لاکھ سے زائد جانثار صحابہ آپ  کے روبروموجود تھے۔ آپ نے اس آخری خطبہ میں فرمایا تھا کہ 
اے لوگو! میں جو کچھ کہوں اسے غور سے سنو، شاید آئندہ سال اور اس کے بعد پھر کبھی یہاں تم سے ملاقات نہ ہو سکے۔ 
پھر آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آٹھ عنوانات: حقیقی روشن خیالی، انسانی جان کی حرمت، ادائے امانت، سود کی حرمت، قتل و قتال کی ممانعت، عملِ صالح، گمراہی سے حفاظت اور حقوقِ زوجین کے تحفظ پر  ایک جامع بیان دیا تھا جس کی آج امت دھجیا اڑائے پھر رہی ہے۔