جی7 کانفرنس کے دوران پی ایم مودی نے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، فرانسیسی صدرمیکرون اور پوپ فرانسس سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ بات چیت کی۔ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان مصنوعی ذہانت پر قومی حکمت عملی تیار کرنے والے پہلے چند ممالک میں سے ایک ہے۔
اٹلی کے اپولیا میں G7 سربراہی اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن میں اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے ٹیکنالوجی میں اجارہ داری کو ختم کرنے پر زور دیا۔
اور اپنے خطاب میں کہا کہ ایک جامع معاشرے کی بنیاد رکھنے کے لیے اسے تخلیقی بنانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے مصنوعی ذہانت پرخصوصی زور دیتے ہوئے ٹیکنالوجی میں اجارہ داری کو ختم کرنے کی اہمیت پر طویل بات کی۔
مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نریندرمودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ جہاں وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کرنے والے ہر سربراہ مملکت نے انہیں تیسری بار وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔