ئی دہلی: 20 جون (منصف ٹی وی) وزارت تعلیم نے 18 جون 2024 کو ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے یو جی سی نیٹ امتحان کو رد کر دیا ہے۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ اب امتحان نئے سرے سے لیا جائے گا، حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ 19 جون کو یو جی سی کو وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کے نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالیسس یونٹ سے امتحان میں دھوکہ دہی سے متعلق کچھ معلومات موصول ہوئیں۔ جو معلومات پہلی نظر سے ظاہر کرتی ہیں کہ امتحان کی سالمیت اور شفافیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہے اسی لئے اب اس معاملے کو مکمل جانچ کے لیے سی بی آئی کو سونپ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یو جی سی نیٹ امتحان جون 2024 میں ملک بھر کے 317 شہروں میں 1205 امتحانی مراکز پر منعقد کیا گیا تھا جس میں 11,21,225 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔