Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

پاکستان کے مشہور عالم دین مفتی اکمل قادری نے اسد ءالدین اویسی کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی

حیدرآباد: 21 جون (منصف ٹی وی) لوک سبھا انتخاب 2024 میں شہر حیدرآباد سے اسد الدین اویسی نے پھر سے اپنی جیت درج کرائی ہے جس پر پاکستان کے مشہور و معروف عالم دین مفتی محمد اکمل قادری صاحب نے اویسی صاحب کو مباک باد پیش کی، مفتی صاحب کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسدالدین اویسی کو مبارک اور اکبر اویسی اور انکی پوری نسل کو دعائیں دے رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میں اسد اویسی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہیں دوبارہ پارلیمنٹ میں قوم کی آواز اٹھانے کا موقع ملا، انہوں نے کہا کہ میں اویسی صاحب کی ویڈیو برابر دیکھتا رہتا ہوں اور انکی ولولہ انگیز تقاریر سن کر فخر محسوس کرتا ہوں ، اللہ انکی غیب سے حفاظت فرمائے اور قوم کی خدمت کرنے والا بنائے ، علاوہ ازیں انہوں نے اکبر اویسی صاحب کو بھی دعا دی اور آنے والی نسلوں میں اچھی سیاست برقرار رہنے کی دعا دی۔
 واضح رہےکہ مفتی اکمل قادری اے آر وائی کیو ٹی وی پر پروگرام احکام شریعت، درس بخاری شریف اور الہادی کے میزبان ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے بہت سی کتابیں تصنیف کی ہیں جیسے شریعہ احکام، عظمتِ انبیاء، سنت رسول  وغیرہ۔