Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
World

کعبہ کے نگران اور کلید بردار شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ: 22 جون (منصف ٹی وی) خانۂ  کعبہ کے کلیدی مالک اور نگران شیخ صالح الشیبی آج 22 جون بروز ہفتہ انتقال کرگئے ہیں، تدفین مکہ مکرمہ کے المعلا قبرستان میں ہوگی۔
یاد رہے کہ شیخ صالح الشیبی خانہ کعبہ کے 77 ویں نگرں تھے جو کعبہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ واضح رہے کہ شیخ صالح الشیبی حضرت عثمان بن طلحہ کے 109 ویں جانشین تھے اور حضرت عثمان بن طلحہ حضرت محمدﷺ کے صحابی تھے اور خانۂ کعبہ کی چابی محمد ﷺ نے انہیں صحابی کو سپرد کیا تھا تبھی سے وہ چابی حضرت عثمان بن طلحہ کے خاندان میں وراثت میں چلتی آرہی ہے، خیال رہے کہ شیخ صالح الشیبی نے 2013 میں خانہ کعبہ کے نگرانی کا عہدہ سنبھالا تھا اور انکا خاندان صدیوں سے خانۂ کعبہ کے نگراں کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، خانۂ کعبہ کی صفائی اور غلاف کعبہ (کسوہ) کو دھونے، اسکو استری کرنے اور اس کے پھٹ جانے کی صورت میں اس کی مرمت سمیت امور خانہ کعبہ کا سارا انتظام شیخ صالح الشیبی  کا خاندان ہی سنبھالتا ہے۔