Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع

نئی دہلی: 22 جون (منصف ٹی وی) الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز 21 جون کو ہریانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں کا عمل 25 جون سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، خیال رہے کہ مذکورہ تینوں ریاستوں میں موجودہ اسمبلیوں کی معیاد بالترتیب 3 نومبر، 26 نومبر 2024 اور 5 جنوری 2025 کو ختم ہونے والی ہے، 
ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کا کام یکم جولائی 2024 سے شروع ہوگا، پولنگ اسٹیشنز کے مقامات کو ریسٹ نائلیز کرنے کا کام 24 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا اور انٹیگریٹڈ واٹر لسٹ کا مسودہ  25 جولائی تک شائع کر دیا جائے گا جن  پر آٹھ اگست تک دعوے اور اعتراضات دائر کیے جا سکتے ہیں، دعوے اور اعتراضات 19 اگست تک طے کیے جائیں گے اور ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت 20 اگست کو کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 15 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا گیا تھا اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں یعنی جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا تھا اور اس سے قبل یہاں پر آخری الیکشن 2014 میں ہوا تھا، عدالت عظمی نے دسمبر 2023 میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دی تھی کہ جموں و کشمیر میں ستمبر 2024 تک ہر حال میں الیکشن کرائے جائیں