گزشتہ دنوں مہاراشٹرا میں رام گیری مہاراج نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی۔ جسکی مخالفت میں مہاراشٹرا سمیت ملک بھر کے کئی علاقوں میں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،
اسی دوران مدھیہ پردیش میں بھی مسلمانوں نے تحفظ ناموس رسالت کے خاطر پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ وہ رام گیری مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے۔
اس دوران نعرے بازی شروع ہوگئی اور مظاہرین نے پر تشدد احتجاج کا مظاہرہ کیا۔
جسکے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوۓ 45 افراد کو ملزم قرار دیا اور 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
جس میں قابل ذکر نام حاجی محمد شہزاد علی کو خاص ملزم بنایا گیا۔ جس کے بعد حاجی علی کے عالیشان گھر کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔