Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

طلاق شدہ خاتون نے ہر ماہ 6 لاکھ روپے نان نفقہ کا کیا مطالبہ،جج صاحبہ بولیں خود کماؤ

کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ایک طلاق شدہ خاتون نے اپنے شوہر سے ایسا مطالبہ کر لیا کہ سنوائی کر رہی جج صاحبہ بھی برہم ہو گئی۔
بتا دیں کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ایک طلاق شدہ خاتون کی جانب سے شوہر سے ہر ماہ گزارے کے لئے 6.16 لاکھ روپے مانگ پر جج صاحبہ شدید برہم ہو گئی اور کہا کہ گزارے کی رقم مانگنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے وہ اتنا خرچ کرنا چاہتی ہے تو اسے کمانے کا مشورہ دو جج صاحبہ نے مزید کہا کہ اگر وہ اتنی رقم خرچ کرنا چاہتی ہے تو وہ کما سکتی ہے۔ براہ کرم عدالت کو مت بتائیں کہ یہ سب ایک شخص کی ضرورت ہے۔ 6,16,300 روپے ماہانہ۔ کیا کوئی اتنا خرچ کرتا ہے؟آپ کو حساس ہونا چاہیے۔ 
جج نے خاتون کے وکیل سے یہ بھی کہا کہ وہ مناسب رقم کا مطالبہ کرے ورنہ اس کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسے جوتے، کپڑے، چوڑیاں وغیرہ کے لیے ماہانہ 15 ہزار روپے اور گھر کے کھانے کے لیے ماہانہ 60 ہزار روپے درکار ہیں۔ خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں گھٹنے کے درد کے علاج اور فزیو تھراپی اور دیگر ادویات کے لیے 4 سے 5 لاکھ روپے درکار ہیں۔