مختار انصاری کے بیٹے ایم ایل اے عباس انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔
ہائی کورٹ نے عباس انصاری کی ضمانت منظور کر لی۔اس کے ساتھ عباس انصاری کے ماموں عاطف رضا عرف سرجیل رضا اور قریبی دوست افروز کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔
تاہم ضمانت ملنے کے باوجود عباس انصاری جیل میں ہی رہیں گے۔ کیونکہ اشتہار سے متعلق ایک کیس میں ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
اگر عباس انصاری کو اس کیس میں ضمانت مل جاتی ہے تو وہ جیل سے باہر ہو جائیں گے۔ تاہم عباس کے ماموں عاطف راجہ اور قریبی ساتھی افروز کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
در اصل ابو فخر خان نامی شخص نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ عباس انصاری اور اس کے ماموں عاطف راجہ اور افروز نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زمین اپنے نام کرائی، جس کے بعد ابو فخر خان نے 12 اگست 2023 کو غازی پور سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، اسی کیس میں آج انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ مگر رہائی کے لیے اب سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس پر نگاہیں موقوف ہیں۔