مشہور اداکار ناگارجنا کی ملکیتی این کنونشن سینٹر کو تجاوزات کے تنازع کے باعث منہدم کیا جا رہا ہے یہ کارروائی مقامی حکام کی ہدایات پر کی جارہی ہے۔
ہفتہ کی صبح سے حکام نے سخت سکیورٹی کے درمیان کنونشن کی مسماری شروع کردی ہے۔
حال ہی میں ناگرجنا کے این کنونشن سنٹر کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا کہ توم کنٹہ میں ایک تالاب کی تین ایکڑ اراضی پر کنونشن سنٹر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے ہفتہ کی صبح سے ہی انہدامی کارروائی شروع کر دی۔
حال ہی میں بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی آر کا سمجھا جانے والا جنواڑہ فارم ہاؤس بھی غیر قانونی ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے اسے منہدم کرنے کی تیاری کی گئی تھی ۔ تاہم یہ معاملہ عدالت سے رجوع ہوا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔