Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

دہلی کے ایک مدرسہ میں سات سالہ بچے کی مشتبہ حالت میں موت

دہلی کے ایک مدرسہ سے حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں دیال پور علاقے میں ایک مدرسہ میں زیر تعلیم سات سالہ بچہ کی موت ہو گئی ہے۔
بچے کی موت کے بعد لوگوں نے مدرسے کے باہر ہنگامہ کیا۔ فی الحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی ٹی بی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ رکھوا دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ مدرسے کے کچھ بچوں نے متوفی بچے کی پٹائی کی تھی،جس کی وجہ سے بچے کی موت ہو گئی۔ 
مقامی لوگوں کے مطابق بابو نگر کی گلی نمبر 5 میں تقریباً 15 سال سے تعلیم القرآن نام کا مدرسہ چل رہا ہے۔ مدرسے میں علاقے کے 200 سے زائد بچے پڑھنے آتے ہیں۔ جمعہ کی شام ایک سات سالہ بچہ مدرسے میں بے ہوش پایا گیا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ’’23 اگست کی شام 6.30 بجے لڑکے کی ماں کو بتایا گیا کہ ان کا بیٹا بیمار ہے۔ وہ اسے برج پوری کے ایک نجی اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال پولیس تمام معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔