Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

سر سے چھت چھین لینا یہ کہاں کا انصاف ہے؟ بلڈوزر ایکشن پر پرینکا گاندھی

کانگریس نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں مجرم کے گھروں کو بلڈوز سے مسمار کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بلڈوزر کی کارروائی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اگر کوئی کسی جرم کا مرتکب ہے تو صرف عدالت ہی اس کے جرم اور اس کی سزا کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’الزامات لگتے ہی ملزم کے اہل خانہ کو سزا دینا، سر سے چھت چھین لینا، قانون کی پاسداری نہ کرنا، عدالت کی نافرمانی کرنا اور الزامات لگتے ہی گھر کو گرانا، یہ کیسا انصاف ہے؟
یہ انصاف نہیں بلکہ بربریت اور ناانصافی کی انتہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’’قانون بنانے والے، قانون کی پاسداری کرنے والے اور قانون توڑنے والوں میں فرق ہونا چاہیے۔ حکومتیں مجرموں جیسا سلوک نہیں کر سکتیں۔ قانون، آئین، جمہوریت اور انسانیت کی پاسداری مہذب معاشرے میں حکمرانی کی کم از کم شرط ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ جو راج دھرم کی پیروی نہیں کرسکتا وہ نہ تو سماج کی بھلائی کرسکتا ہے اور نہ ہی ملک کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلڈوزر انصاف مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اسے روکنا چاہیے۔