Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

تحفظ ناموس رسالت پر شہر آسنسول کے مشہور و معروف عالم دین مفتی سعود عالم مصباحی کا قوم کے نام اہم پیغام

شہر آسنسول کے  مشہور و معروف عالم دین مفتی سعود عالم مصباحی نے تحفظ ناموس رسالت کے تعلق سے قوم کے نام ایک اہم پیغام دیا ہے۔
انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدسہ میں گستاخی کرنے والے رام گری مہاراج کی مخالفت کرتے ہوۓ کہا کہ رام گری مہاراج نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے،
جس سے مسلمانوں کا دل چھلنی چھلنی ہو رہا ہے۔
مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نبی کی شان میں گستاخی نہیں۔
اس لیے ملک میں جہاں کہیں بھی اس مہاراج کے خلاف آواز بلند ہو اہل ایمان اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوۓ اس احتجاج کا حصہ بنیں۔
اور ملک بھر میں انکے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں،اور حکومت سے انکی گرفتاری کا مطالبہ کرئیں۔ 
اسکے علاوہ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ! 
جان مانگو تو جان دیںگے مال مانگو تو مال دینگے لیکن نہ ہوگا ہم سے یہ ہرگز کہ نبی کا جاہ و جلال دینگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مہاراشٹرا میں رام گیری مہاراج نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی۔ جسکی مخالفت میں مہاراشٹرا سمیت ملک بھر کے کئی علاقوں میں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، 
حالیہ میں مدھیہ پردیش میں بھی مسلمانوں نے تحفظ ناموس رسالت کے خاطر پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ وہ رام گیری مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے۔ 
اس دوران نعرے بازی شروع ہوگئی اور مظاہرین نے پر تشدد احتجاج کا مظاہرہ کیا۔
جسکے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوۓ 45 افراد کو ملزم قرار دیا اور 200  افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
 جس میں قابل ذکر نام حاجی محمد شہزاد علی کو خاص ملزم بنایا گیا۔ جس کے بعد حاجی علی کے عالیشان گھر کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔