مرکزی وزیر داخلہ نے یونین ٹیریٹری لداخ کے لیے پانچ نئے اضلاع کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا
انہوں نے ان پانچ نئے اضلاع کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان پانچ نئے اضلاع کے نام زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھانگ ہیں۔
خیال رہے کہ اس یوٹی میں اب تک صرف کرگل اور لیہہ دو ہی اضلاع تھے،
5 اگست 2019 کو حکومت ہند نے آرٹیکل 270 کے اختیارات کو ختم کر دیا تھا۔ اس کے بعد جموں کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا درجہ دیا گیا۔ اس کے بعد 31 اکتوبر سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو الگ الگ ریاستیں بنا دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں پارلیمنٹ کے کئی قوانین نافذ ہو گئے۔ ایسے میں جموں و کشمیر میں اسمبلی ہوگی اور لداخ ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ رہے گا،
بتاتے چلیں کہ وزارت داخلہ کا یہ فیصلہ جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے چند ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لداخ 2019 تک جموں و کشمیر ریاست کا ایک حصہ تھا۔ وہیں جموں و کشمیر میں ریاستی انتخابات کے اعلان کے بعد سے لداخ میں بھی ریاستی درجے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ لداخ کی کئی تنظیمیں مرکزی حکومت سے یوٹی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور پبلک سروس کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان تنظیمیوں نے اپنے مطالبات پر احتجاجاً دہلی تک پیدل مارچ کا بھی اعلان کیا ہے۔ لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے بیچ مرکزی وزیر داخلہ نے خطے میں پانچ نئے اضلاع تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔