Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

بنگال میں عصمت دری کے مجرموں کو ہوگی سزائے موت،وزیر اعلی ممتا بنرجی کا اعلان

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہوئی عصمت دری اور قتل کیس کو لے کر شدید دباؤ میں ہے۔ اس معاملے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ آۓ دن مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پراحتجاج بھی ہو رہے ہیں۔ خاص کر ڈاکٹر کی جماعت اس واقعے سے شدید برہم ہیں،
مگر بدلتی ان حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے ممتا بنرجی سخت ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ (28 اگست) کو ترنمول کانگریس چھاترا پریشد کے یوم تاسیس پر منعقد ایک ریلی میں خطاب کرتے ہو‎ۓ یہ اعلان کی کہ انکی حکومت اینٹی ریپ لاء بل لاۓ گی جسکے تحت  عصمت دری اور قتل جیسے گھناؤنے واقعات میں مجرموں کو سزاۓ موت دی جاۓ گی۔ 
اور انہوں نے کہا ہم اگلے ہفتے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ترمیمی بل پاس کریں گے۔ پھر ہم اسے منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجیں گے۔
اگر گورنر نے بل کی منظوری میں تاخیر کی تو احتجاج کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ انہوں نے کلکتہ کیس کے ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کو احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'میں تمام جماعتوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ 31 اگست کو کولکتہ واقعے کے ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کریں اور خواتین یکم ستمبر کو عصمت دری کے ملزمان کو موت کی سزا دینے  کے قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کریں۔