Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

برطانوی دور سے چلی آرہی آسام اسمبلی میں اجلاس کے دوران وقفہ نماز کی روایت کو کیا گیا ختم

آسام اسمبلی کے جاری اجلاس کے آخری دن آج ایک اہم فیصلہ لیا گیا۔ برطانوی دور سے چلی آ رہی روایت کو آج ایوان میں متفقہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
آسام اسمبلی نے انگریزوں کے دور سے چلی آرہی اس اصول کو ختم کر دیا ہے، جس کے تحت اسمبلی میں نماز جمعہ کے لیے وقفہ دیا جاتا تھا۔
ہر جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ ہوتا تھا۔ جس میں مسلم ایم ایل اے نماز پڑھتے تھے، لیکن اب سے اس اصول کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔ یہ قانون اسمبلی کے اگلے اجلاس سے نافذ ہو جائے گا۔
آسام اسمبلی پیر سے جمعرات صبح 9.30 بجے اور جمعہ کو صبح 9 بجے شروع ہوتی تھی تاکہ نماز کے لیے دو گھنٹے کا وقفہ دیا جائے۔ تاہم اب سے اسمبلی روزانہ صبح 9.30 بجے اپنا کام شروع کرے گی۔
یہ فیصلہ آسام اسمبلی کے اسپیکر کے ذریعہ منعقدہ ایک میٹنگ میں لیا گیا اور اسے متفقہ طور پر لیا گیا، جس کی دیگر ایم ایل ایز نے بھی حمایت کی۔  
ملک کے کسی بھی ریاستوں میں، لوک سبھا، راجیہ سبھا اور اسمبلی کے ایوانوں میں نماز پڑھنے کے لیے چھٹی دینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔