Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

غزہ میں بچوں کی پولیو ویکسینیشن کے لیے اسرائیل،حماس کے مابین 3 روزہ جنگ بندی پر اتفاق

 اسرائیل اور حماس نے پولیو ویکسینیشن مہم کے لئے غزہ کی پٹی میں تین مختلف علاقوں میں، تین دنوں کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اہلکار نے دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی پولیو ویکسینیشن کے دوران غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ہوگا۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی پولیو ویکسینیشن مہم کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفےکی درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح  رہے کہ غزہ میں گزشتہ دنوں ایک 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی، یہ غزہ میں 25 سال بعد رپورٹ ہونے والا  پہلا پولیو کیس ہے۔
اس ویکسینیشن مہم میں 10 برس سے کم عمر کے 6.4 لاکھ بچوں کو ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔