Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

ہر مسلمان اپنی دینی، ملی، مذہبی ذمہ داری کو سمجھتے ہوۓ، کیو آر کوڈ کو اسکین کریں،متنازعہ وقف ترمیمی بل پر اپنی راۓ دیں۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک کے تمام مسلمانوں سے مرکزی حکومت کی جانب سے پیشکردہ  متنازعہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ 
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری نے یہ پیغام دیا کہ ”جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (jPC ) نے وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلہ میں رائے طلب کی ہے ۔ ایک معزز شہری ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر اپنی رائے جے پی سی تک ضرور پہنچائیں ۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پلیٹ فارم سے مضبوط منتظم اور متفقہ طریقے سے رائے دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ اپنی دینی، ایمانی، شرعی اور شخص ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی رائے ضرور بھیجیں۔
رائے بھیجنے کے لیے آپ  دئے گئے  QR کوڈ کو اسکین کریں۔ لنک اوپن کرنے کے بعد ہندی یا انگریزی زبان منتخب کریں، اس کے بعد ”جی میل کھولیں ، پر کلک کریں، جواب جی میل میں کھلنے کے بعد صرف سینڈ بٹن پر کلک کرنے سے یہ جواب جے پی س کو پہنچ جائے گا۔