Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

عرفان پٹھان کے ذاتی میک اپ آرٹسٹ کا سوئمنگ پول میں نہاتے وقت انتقال

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ کرکٹ کمینٹیٹر عرفان پٹھان کے ذاتی میک اپ آرٹسٹ فیاض انصاری سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ 
 عرفان پٹھان کے ذاتی میک اپ آرٹسٹ فیاض انصاری 21 جون بروز جمعہ ویسٹ انڈیز کے ایک ہوٹل میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے انتقال کر گئے،فیاض انصاری ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے نگینہ کے رہنے والے تھے، فیاض ہو رہے  ٹی 20 ورلڈ کپ میں عرفان پٹھان کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھے، جہاں سابق کرکٹر کمنٹیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
فیاض انصاری کا تعلق اگرچہ اتر پردیش کے شہر بجنور سے تھا لیکن وہ دارالحکومت دہلی میں رہتے تھے، یہاں اس کا اپنا سیلون بھی تھا۔ جسے وہ خود چلاتا تھا۔ عرفان پٹھان فیاض سے پہلی بار اس کے سیلون میں ہی ملے تھے، جس کے بعد وہ ایک اچھے دوست بن گئے،
عرفان پٹھان بھی فیاض انصاری کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہیں،انہوں نے موقع پر پہنچ کر معلومات کا جائزہ لیا اور ان کی میت کو ہندوستان بھیجنے کے انتظامات بھی کئے۔ حال ہی میں فیاض انصاری کی شادی ہوئی ہے۔ ایسے میں ان کے گھر والے اس خبر سے کافی صدمے میں ہیں