سمندر کے درمیان کنکریٹ کے دو ستونوں پر کھڑا یہ لوہے کا ٹکرا کوئی بہری جہاز نہیں بلکہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک جس کا نام سی_لینڈ ہے اور جس کی آبادی 50 افراد پر مشتمل ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ویٹیکن سٹی ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ اب اس سے بھی چھوٹا ملک وجود میں آچکا ہے۔
یہ خود ساختہ ملک جس کا نام سی لینڈ رکھا گیا ہے وہ کسی خطہ زمین کا کوئی ٹکڑا نہیں بلکہ ایک سمندر کے عین درمیان دوسری جنگ عظیم کے ایک پلیٹ فارم پر واقع ہے جس کا رقبہ صرف 0.004 کلومیٹر اسکوائر کے برابر ہے یعنی ایک بحری جہاز سے بھی چھوٹا ہے۔
اس ملک کی اپنی کرنسی ;جھنڈا اور پاسپورٹ ہے
آمدو رفت کیلیے یہاں کے لوگ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں یہ ملک 1976 سے اب تک قائم ہے ۔ درمیان میں اس ملک کے شہزادے نے 19.5 ملین میں اسے فروخت کرنے کیلیے اشتہار بھی دیا تھا۔
ایک آن لائن سٹور سے اس ملک کی معیشت چلتی ہے۔
یہ ملک برطانیہ کے ساحلوں سے دور عالمی سمندروں میں واقع ہے۔
آپ 2000 پاونڈ میں اس ملک کی نیشنیلٹی حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اس منفرد ملک کا دورہ کرنا ہے تو چھوٹا سمجھ کر یوں ہی نہیں جا سکتے بلکہ یہاں آنے کے لیے بھی دیگر ملکوں کی طرح ویزے کی ضرورت ہوگی۔
تو اگر آپ یہ چھوٹا ملک دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے پاسپورٹ پر سی لینڈ کا ویزا لگوائیں اور پھر غیر معمولی ملک کے غیر معمولی سفر پر روانہ ہو جائیں ہوسکتا ہے کہ اس سفر میں آپ کو زندگی کے کچھ یادگار تجربے ہو جائیں۔