Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Sports

روہت شرما کے نۓ رکورڈ کے ساتھ ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں

ٹی20 ورلڈ کپ سُپر 8 مرحلے کے 11ویں میچ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 24 جون بروز پیر کو سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انڈین ٹیم نے  20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا ٹارگیٹ دیا، جسے آسٹریلیا کی ٹیم چیز کرنے میں ناکام رہی۔ ٹیم انڈیا پہلے بیٹنگ کرنے اتری جہاں روہت شرما کی 92 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت 205 رنوں کا ایک بڑا ٹارگیٹ دینے میں کامیاب رہی۔ روہت نے 41 گیندوں میں 8 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 92 رن بنائے۔اس کے علاوہ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی ایک بار پھر 5 گیندوں میں 0 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، روہت شرما کا ساتھ دیتے ہوۓ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 14 گیندوں میں 15 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 16 گیندوں میں 31 رنوں کی اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے بھی 22 گیندوں پر 28 رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہاردک پانڈیا نے آخری اوورز میں شاندار چھکے لگاکر  ٹیم کے اسکور کو 200 سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہے اس کے ساتھ  ہی روہت شرما ٹی20 کرکٹ میں 200 سے زائد چھکے لگانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ صرف اس ایک میچ میں انہوں نے 8 چھکے لگائے۔ روہت کی بیٹنگ کے باعث انڈیا 8.4 اوورز میں 100 رنز مکمل کرنے میں کامیاب رہا۔ روہت شرما 11ویں اوور میں میچل سٹارک کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، جہاں انہوں نے 41 بالز پر 92 رنز اسکور کیے۔ شوم دوبے 22 بالز پر 28 رنز کی اننگز کھیل کر مارکس سٹوئنس کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔