Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
National

ونیش پھوگاٹ نے انڈین ریلوے کی نوکری سے دیا استعفیٰ

 وینیش پھوگاٹ نے ہندوستانی ریلوے کی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
 وینیش سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا استعفیٰ پوسٹ کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا ، "انڈین ریلوے کی خدمت میری زندگی کے لیے یادگار اور قابل فخر وقت رہا ہے۔
میں اپنی زندگی کے اس موڑ پر، میں نے خود کو ریلوے سروس سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ انڈین ریلوے کے مجاز حکام کو پیش کر دیا ہے۔ میں انڈین ریلویز کا ہمیشہ شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔
ان کے استعفیٰ کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے انہیں ٹکٹ ملنے کی شدید چرچا ہے۔
4 ستمبر بدھ کو  ہی کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی وینیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا سے ملاقات کی تصویر جاری کی تھی۔
اس کے بعد سے آئندہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر ان کے میدان میں اترنے کی بحث تیز ہوگئی ہے۔
پیرس اولمپکس سے واپسی کے بعد ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر ہڈا سے ملاقات کی۔
ہڈا نے کہا تھا کہ جو بھی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں انکا کانگریس میں خوش آمدید ہے۔
واضح رہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں سنگل فیز انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخ کو تبدیل کر کے 5 اکتوبر کر دیا ہے۔ اس سے پہلے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہونی تھی۔