انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الودع کہہ دیا ہے۔
معین علی 2024 میں کھیلے گئے T20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔
اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے معین نے کہا کہ میری عمر 37 سال ہے اور مجھے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیلا ہے۔ اب اگلی نسل کا وقت آگیا ہے۔
میں نے اپنا کام ادا کر دیا ہے اور اب الوداع کہنے کا صحیح وقت آگیا ہے۔
معین نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں انگلینڈ کے لیے 68 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے 3049 رنز بنائے اور 204 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
وہیں معین نے 138 ون ڈے میچوں میں 2355 رنز بنائے اور 111 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں معین نے 92 میچوں میں 1229 رنز دے کر 51 وکٹیں حاصل کی ہیں۔