Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
World

ویتنام میں سمندری طوفان یاگی سے اب تک 127 افراد ہلاک کئی جانیں زخمی

ویتنام میں سمندری طوفان یاگی کے باعث اب تک 127 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 54 افراد لاپتہ ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے شدید بارش اور سیلاب کی صورتحال ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
شمالی ویتنام میں ہزاروں افراد اپنے گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے مدد کی درخواست کی ہے۔
'ٹائفون یاگی' ویتنام میں گزشتہ 30 سالوں میں سب سے طاقتور طوفان ہے جس نے ملک کے شمالی حصے میں تباہی مچا دی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ ٹائیفون یاگی کے مغرب کی طرف بڑھنے کے ساتھ ہی نقصان میں اضافہ ہوگا۔
یاگی طوفان میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی پل اور عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔
ویتنام سے پہلے جنوبی چین اور فلپائن میں سمندری طوفان یاگی کی وجہ سے 24 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔