Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

آسام میں بلڈوزر کارروائی کیخلاف احتجاج کر رہے لوگوں پر پولیس نے کی فائرنگ؛ 2 افراد ہلاک، 12 زخمی

آسام کے گوہاٹی کے مضافات میں سون پور کے کوسوتولی میں انتظامیہ کی بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ اس وحشیانہ فائرنگ میں  درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 
حادثے کے بعد علاقے میں ایک طرف غم کا ماحول ہے تو دوسری طرف لوگوں میں کافی غصہ بھی ہے۔ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔ 
 یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آسام میں لوگوں کے مکانات گرائے گئے ہوں۔ جب سے وہاں بی جے پی کی حکومت بنی ہے، مسلمانوں کے مکانات، دکانیں، مساجد اور مدارس کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں گوہاٹی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی آسام کی ہمنتا بسوا حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ ایک معاملے میں، گوہاٹی ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ ایک ملزم کو اس کا مکان منہدم ہونے کے بعد معاوضہ دیا جائے۔ 
اس کے باوجود حکومت عدالتی حکم کو نظر انداز کر رہی ہے اور مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنا رہی ہے بی جے پی کے زیر اقتدار آسام، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں حکومتیں کسی بھی معاملے میں ملزم بنتے ہی مسلمانوں کے گھروں کو گرا رہی ہیں۔
اسکے علاوہ ملک میں یہ ایسا پہلا واقعہ ہے کہ پولیس نے بلڈوزر آپریشن کے دوران مخالفت کرنے پر فائرنگ کی ہے۔