بہار کے سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ علاقے کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر اور اس کے دو دوستوں نے نرس کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کی۔ اس دوران نرس نے ڈاکٹر کی پرائیویٹ پارٹ کو بلیڈ سے کاٹ دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر سنجے کمار نے شراب کے نشے میں اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسپتال کی ایک خاتون نرس کے ساتھ ریپ کی کوشش کی۔ نرس نے اپنے دفاع میں ڈاکٹر کے پرائیویٹ پارٹ کو بلیڈ سے کاٹ دیاجسکے بعد خاتون خود کو بچا کر اسپتال سے بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔ اور پولیس کو پورے واقعہ کی اطلاع دی۔
خاتون ملازمہ کے بیان پر مسری گھراری تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی اور اس معاملے میں ملزم ڈاکٹر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
موقع سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف امتناعی قوانین کی دفعات کے تحت ایک الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔
کہ بہار میں اپریل 2016 سے شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔