4 سال پہلے فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی، قومی دارالحکومت میں فسادات ہوئے تھے۔ جس میں پولیس نے شاہ رخ سمیت سینکڑوں لوگوں کو ملزم بنایا تھا۔
اب عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات کے مختلف مقدمات میں ملوث دس ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے۔
اپنے فیصلے میں ملزمان کو بری کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ
کیس میں ملوث تمام ملزمان پر لگائے گئے الزامات شک و شبہ سے بالاتر ثابت نہیں ہوئے۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے شاہ رخ پٹھان کو بھی بری کر دیا ہے، جس پر 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران پولیس اہلکار پر بندوق تاننے کا الزام ہے۔ طویل سماعت کے بعد ککڑڈوما عدالت نے دہلی فسادات سے متعلق کیس میں شاہ رخ پٹھان، محمد شاہنواز عرف شانو، راشد عرف راجہ، آزاد، محمد شعیب عرف چھتوا، اشرف علی، پرویز، محمد فیضل، راشد عرف شاہ رخ پٹھان اور محمد طاہر کو با عزت بری کر دیا ہے۔
بتا تے چلیں کہ سال 2020 میں، 23 سے 25 فروری کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج بڑے پیمانے پر ہو رہے تھے۔ جہاں کچھ شر پسند لوگوں نے وہاں حملہ کر دیا۔ جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔
23 فروری سے 25 فروری کے درمیان ہونے والے فسادات میں 50 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے، جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں اب تک 760 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔