Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Sports

افغانستان کے وزیر خارجہ نے ویڈیو کال پر راشد خان کو دی مبارکباد

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ویڈیو کال کرکے راشد خان کی قیادت میں کیھل رہے ٹیم افغان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ افغانستان ٹیم نے بنگلہ دیش کو آٹھ رنز سے ہرا کر نہ صرف پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی ہے،بلکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کو بھی شکست دی۔
افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی کارکردگی سے سب کے دل کو جیت لیا ہے،امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے پر جہاں افغانستان ٹیم کے کھلاڑی اور مداح خوشی سے نہال ہیں، وہیں افغان حکومت بھی ٹیم کی عمدہ کارکردگی سے بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں افغانستان نے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرا کر پہلی مرتبہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائ ہے
ٹیم کی اس شاندار جیت کے بعد افغانستان کی عوام کے درمیان  جشن کا ماحول دیکھا جا رہا ہے، وہیں میچ کے بعد افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھی  کپتان راشد خان کو ویڈیو کال پر مبارکباد پیش کی گئ۔ 
دوسری جانب میچ کے بعد اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ’سیمی فائنل میں جانا ہمارے لیے ایک خواب ہے۔ ہمیں خود پر یقین تب آیا جب ہم نے نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ یہ ناقابلِ یقین ہے۔ 
راشد نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایک جذباتی تقریر بھی کی اور کہا کہ جیت لڑکوں کو گھر واپس آنے کی ترغیب دے گی۔
راشد خان نے کہا کہ میرے خیال میں سیمی فائنل افغانستان میں وطن واپس آنے والے نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کرنے والا ہے۔کیونکہ افغانستان کی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ افغانستان 27 جون کو سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا اور اس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا ہوگا۔