Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

وزیر اعظم نریندر مودی کے یوٹی دورہ سے قبل،بارہمولہ میں انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

سری نگر، 14 ستمبر: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری کے چک ٹپر علاقے میں ہفتہ کو ایک مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند  مارے گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ جاری تصادم میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد ان کی شناخت کی جائے گی۔
آپریشن کو گزشتہ روز احتیاطی تدابیر کے پیش نظر روک دیا گیا تھا اور آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔
گزشتہ روز کریری کے علاقے چک ٹپر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوا تھا۔
ساتھ ہی بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو UT کا دورہ کریں گے۔ وہ ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انتخابی اعلان کے بعد UT میں وزیر اعظم کی یہ پہلی ریلی ہوگی۔ اس کے بعد وہ 19 ستمبر کو سری نگر بھی جائیں گے۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی الیکشن انچارج (جموں و کشمیر) نے کہا کہ آخری بار ملک کے کسی وزیر اعظم نے 1982 میں ڈوڈا کا دورہ کیا تھا۔ جموں و کشمیر میں تیسرے اور آخری مرحلے میں یکم اکتوبر 2024 کو بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔