مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہفتہ کی دوپہر اچانک سالٹ لیک میں جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاجی مقام پر پہنچ گئیں۔
گزشتہ ماہ سے آر جی کار اسپتال میں عصمت دری اور قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر وں کا احتجاج جاری ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کو لائیو ٹیلی کاسٹ پر اصرار کی وجہ سے احتجاجی ڈاکٹروں کے وفد کی ممتا سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔
ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار ممتا کے ساتھ موجود تھے۔ ممتا کے وہاں پہنچتے ہی افراتفری کا ماحول بن گیا۔
جونیئر ڈاکٹروں کو ان کے وہاں پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ ممتا مائیک ہاتھ میں لیے کچھ دیر کھڑی رہی۔
انہوں نے جونیئر ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیں۔
میں یہاں آپ سے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے نہیں بلکہ آپ کی دیدی کے طور پر ملنے آئی ہوں
ممتا نے احتجاج کر رہے جونیئر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ ان کی تحریک کو سلام کرتی ہیں۔ میں خود طلبہ تحریک سے ابھر کرآئی ہوں۔
آپ لوگوں کے سڑک پر ہونے کی وجہ سے میں بھی راتوں کو سو نہیں پائی ہوں، اگر آپ لوگ کام پر واپس آجائیں تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کے مطالبات پر غور کروںگی۔"
انہوں نے کہا کہ ’سب سے بات ہوگی اور مجرموں کو سزا دی جائے گی‘۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ سی بی آئی سے مجرموں کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہیں