Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Crime

مغربی بنگال کے ایس این بنرجی روڈ پر زوردار دھماکہ، ایک شخص کا اڑا ہاتھ

مغربی بنگال کے کولکتہ میں ایس این بنرجی روڈ پر آج 14 ستمبر زرو دار  دھماکہ ہوا ہے۔ 
کولکتہ پولیس نے بتایا کہ اس دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
 پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کی اطلاع تقریباً 1:45 منٹ پر ملی۔ یہ دھماکہ ایس این بنرجی روڈ اور بلیچ مین اسٹریٹ کے کراسنگ کے قریب ہوا۔
پولیس افسر نے کہا، "جب طلالہ پولیس اسٹیشن کے انچارج موقع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ زخمی کو نیلرتن سرکار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی دائیں کلائی پر شدید چوٹ آئی ہے۔"
جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس معاملہ پر مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سکانت مجمدار نے کہا کہ ہمیں ریاستی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے، ہم اس معاملے کی این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔