Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

وقف ترمیمی بل 2024 کیخلاف را‌ۓ بھیجنے کی مدت میں توسیع کیوں؟

ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانان ہند نے کروڑوں کی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، جے پی سی کو راۓ بھیجنے کی آخری تاریخ 13 ستمبر تک تھی،
مگر تاریخ میں توسیع کرتے ہوۓ مدت بڑھا دی گئی جو کہ 15 ستمبر تک ہے۔
خیال رہے کہ وقف کے معاملے پر یہ دو دن کی  مہلت آپ کے لئے نہیں ۔  بلکہ  بھکتوں کی فکر میں ڈوبے لوگوں کی شازش اور ان کے دباؤ کا نتیجہ  بھی ہو سکتا ھے۔چونکہ آپ نے ان کے چیلنج کو قبول کرنے کی کوشش کی ھے ۔ اس لئے بھکتوں کی چنتا بڑھی ہوئی ھے  شاید اسی لئے بھی 15 ستمبر تک دو دن کا اضافہ کیا گیا ہو ، تاک ہھکتوں کو دیا گیا  50 کروڑ کا ٹارگیٹ پورا ہوسکے۔ اس لئے ضروری ھے کہ  وقف کے معاملے پر ای میل بھیجنے کا آپ کا جو اسپیڈ ھے وہ کسی بھی قیمت پر تھمنا یا رکنا  نہیں چاہئے، بلکہ اسپیڈ میں مزید اضافہ کیا جائے تو بہتر ھے ۔ کچھ لوگ بےحسی ہیں ان پر علماءکی تقریروں کا کوئی اشر نہیں ہو رہا ھے ۔ ایک تجربے کے مطابق پٹنہ سے  60 کیلو میٹر دور ضلع ہیڈ کوارٹر " ارول"  کی کئی مساجد کل 13 ستمبر  کو جمہ کے وقت نمازیوں سے بھری تھی مدرسہ اسلامیہ شاہی محلہ
 جامع مسجد کے امام نے نماز جمعہ سے قبل لوگوں سے زیادہ سے زیادہ  ای میل بھیجنے کی اپیل کی  ، اور ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں میں سے اب تک کتنے لوگ ہیں جو ای میل بھیج چکے ہیں  وہ ہاتھ اٹھائیں  اس پر صرف ایک ہاتھ اُٹھا ، اور وہ ہاتھ تھا  مؤذن صاحب کا ،  دوسری طرف ارول خانقاہ  مسجد کا بھی کم وبیش یہی حال رہا ، اس مسجد سے نماز کے بعد لوٹ رہے لوگوں کے مطابق یہاں بھی انتہائی کم لوگوں نے ہاتھ اٹھایا،
صحافی  ظفر فاطمی