ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے کوریا کو 1-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
پیر کو بھارت کی جیت کے ساتھ ہی اب منگل کو فائنل میں بھارت کا مقابلہ میزبان چین سے ہوگا۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے۔ اتم سنگھ اور جرمن پریت سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے یانگ جیہون نے گول کیا۔
اب ہندوستان کا فائنل مقابلہ منگل کو چین سے ہوگا۔ اس سے قبل چین نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ بھارت جنوبی کوریا سے پہلے پاکستان، چین، جاپان اور ملائیشیا کو شکست دے چکا ہے۔
ہندوستان اس مقابلے میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔