Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
National

ون نیشن ون الیکشن کو کابینہ کی منظوری پر، رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا ردعمل

 
مرکزی کابینہ نے آج 18 ستمبر 'ایک ملک، ایک انتخاب' پر بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کر لیا ہے۔ 
کابینہ کے اس فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوۓ کہا کہ ‘میں نے ون نیشن ون الیکشن کی مسلسل مخالفت کی ہے کیونکہ یہ کسی مسئلے کی تلاش کی سمت میں ایک حل ہے۔ وفاقیت کو تباہ کرنے کے علاوہ یہ جمہوریت سے سمجھوتہ کرتی ہے جو کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے۔
اویسی نے مزید کہا کہ ‘مودی اور شاہ کو اگرچھوڑدیا جائے تو کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے متعدد انتخابات کرانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ 
انہوں نے مزید لکھا کے ملک میں ہونے والے متعدد انتخابات میں مودی اور امت شاہ کو انتخابی تشہیر زیادہ کرنی پڑتی ہے۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم تمام انتخابات ایک ساتھ کرائیں۔ متعدد انتخابات سے جمہوری احتساب بہتر ہوتا ہے۔