Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

فلم پروڈیوسر محمد مظفر عرف اجو بھائی اب نہیں رہے

ریاض: 28 جون (منصف ٹی وی) ردا گروپ آف رسٹورنٹ کے چیئرمین  اور بھوت بھائی جان کے پروڈیوسر محمد مظفر عرف اجو بھائی آج صبح بروز جمعہ ریاض میں سعودیہ عرب وقت کے مطابق ڈھائی بجے انتقال کر گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ مرحوم اجو بھائی دکنی فلموں کے ایک مشہور و معروف پروڈیوسر  تھے ساتھ ہی ایک بزنیس مین بھی تھے۔ یاد رہے کہ مشہور فلم بھوت بھائی جان اور انسپیکٹر گلو کے پروڈیوسر بھی  محمد مظر عرف اجو بھائی ہی تھے، اسکے علاوہ ردا گروپ آپ ریسٹورنٹ کے مالک بھی تھے۔ قابل ذکر ہے کہ محمد مظفر سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے، انکے انتقال سے سماجی تعاون میں جو خلاء پیدا ہوئی ہے شاید اسے پر نہیں کیا جا سکتا۔