Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Sports

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، بنگلہ دیش کو 280 رنز سے دی شکست؛ اشون نے رقم کی تاریخ

ٹیم انڈیا نے چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی ہے۔ 
بھارت نے بنگلہ دیش کو 515 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 
جواب میں مہمان ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 
بنگلہ دیش کیلئے کپتان نظم الحسین نے سب سے زیادہ 82 رن بنائے جبکہ اوپنرس ذاکر حسین 33 اور شادمان اسلام 35 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ 
روی چندرن اشون نے ہندوستان کے لیے ایک بار پھر کمال کر دیا ہے۔ 
اشون نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ 
بھارت نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا مقابلہ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔