Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Entertainment

بھارتی اداکار کونیڈیلا چرنجیوی کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

بھارتی اداکار کونیڈیلا چرنجیوی کا نام بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے نمایاں اداکار کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا
فلم اسٹار چرنجیوی کو ان کے بہترین کام کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ 
میگا اسٹار چرنجیوی کا نام 156 فلموں میں 537 گانوں پر 24000 ڈانس موو پیش کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔
اس موقع پر چرنجیوی نے کہا، ''میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ رقص کے لیے اعزاز پانا بہت اچھا ہے۔ رقص ہی ہے جس نے مجھے اسٹار بنایا۔ 
مجھے کبھی بھی امید نہیں تھی کہ وہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہونگے۔
یہ اعزاز اتوار کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران دیا گیا۔
سرٹیفکیٹ دینے کے موقعے پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عامر خان نے مداحوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی طرح میں بھی چرنجیوی  کا مداح ہوں۔ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ آپ اسے کسی بھی گانے میں دیکھیں، وہ پورے دل سے پرفارم کرتے ہیں۔ آپ ان سے نظریں نہیں ہٹا سکتے۔"
اسکے علاوہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ایوارڈ حاصل کرنے کا ویڈیو شیئر کرکے چرنجیوی کو ایکس پر مبارکباد دی ۔
انہوں نے لکھا، “میں میگا اسٹار اور پدما وبھوشن چرنجیوی گارو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے تیلگو سنیما میں بے مثال تعاون ادا کیا ہے۔ اس سے پوری دنیا میں تلگو کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔