سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسجد میں قرآن پڑھنے والا شخص پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
حالاںکہ یہ کچھ سال پرانی ویڈیو ہے جو ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے تعلق سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ ’کرسٹیانو رونالڈو مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں‘۔
جب اس ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کرسٹیانو رونالڈو نہیں بلکہ ان کے ہمشکل بیور عبداللّٰہ ہیں۔
عبداللّٰہ نے مسجد میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے اپنی یہ ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس ویڈیو کو اب تک کئی ملین لوگوں نے دیکھا ہے۔
عبداللّٰہ عراقی نژاد برطانوی شہری ہیں، اُنکی شکل کرسٹیانو رونالڈو سے ملتی ہے اس مشابہت کی وجہ سے انہیں عالمی شہرت ملی اور وہ اپنی ویڈیوز اکثر ٹک ٹاک پر شیئر کرتے رہتے ہیں، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔