Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

حج درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع

حج کمیٹی آف انڈیا نے ریاستی حج کمیٹیوں اور عازمین حج کے شدید مطالبہ کے پیش نظر حج درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وزارت اقلیتی امور حکومت ہند میں ڈائرکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں حج 2025 کیلئے بہت زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیشتر ریاستوں میں جلد ہی قرعہ اندازی کے ذریعہ عازمین کا انتخاب کروایا جائے گا۔
ڈاکٹر لیاقت علی نے کہاکہ ریاستی حج کمیٹیوں کے شدید اصرار پر حج کمیٹی آف انڈیا نے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریح میں ایک مرتبہ پھر توسیع کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر تک بڑھادیا ہے۔ 
اس طرح عازمین حج کو درخواست داخل کرنے کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت مل گیاہے۔
ساتھ ہی تلنگانہ حج کمیٹی نے  حج کمیٹی آف انڈیا کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے عازمین حج کو مزید سہولت فراہم ہوگی۔