کل جموں وکشمیر میں دوسرے مرحلے کے تحت چھ اضلاع کے چھبیس اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی ۔جن میں کشمیر ڈویژن میں گاندربل، سری نگر اور بڈگام، جموں ڈویژن میں ریاسی، راجوری اور پونچھ شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں پچیس لاکھ اٹھہتر ہزار سے زیادہ ووٹرز دو سو انتالیس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔اس مرحلے کے لیے میدان میں اہم نام سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جے کے پی سی سی کے صدر طارق حمید قرہ، اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری او جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ شامل ہیں ۔ عمر عبداللہ گاندربل اور بڈگام سیٹوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں، جب کہ طارق حمید قرہ سینٹرل شالٹینگ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اور رویندر رینہ راجوری ضلع میں اپنی نوشہرہ سیٹ کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جسے انہوں نے دوہزار کے اسمبلی انتخابات میں جیتا تھا۔ پرامن انتخابی سرگرمیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات کئے ہیں