Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Sports

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ کل ٹیم انڈیا کی وطن واپسی ، وزیر اعظم سے ہوگی ملاقات

طویل تاخیر کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئندہ کل 4 جولائی بروز جمعرات کو بارباڈوس سے ہندوستان پہنچنے والی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ 2024 کی جیت کے بعد ہندوستان واپسی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہندوستانی ٹیم، بی سی سی آئی حکام، میڈیا کے ارکان اور بہت سے شائقین 
کو 30 جولائی اتوار کو ہندوستان کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن سمندری طوفان بیرل کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوۓ ہوائی اڈے سے پرواز پر بندش لگا دی گئی تھی جس کی وجہ سے یا تمام  بارباڈوس میں پھنسے ہوۓ تھے۔
 بالآخرہندوستانی کرکٹ ٹیم طوفان تھمنے کے بعد بارباڈوس سے وطن کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔
ٹیم انڈیا ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ کل جمعرات کی صبح 6 بجے دہلی پہنچے گی۔ 
دہلی پہنچنے کے بعد ان تمام کھلاڑیوں کی ملاقات وزیراعظم نریندر سے ہونی ہے جو انہیں اعزاز سے بھی نوازیں گے تاہم فی الحال اس پروگرام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیاہے۔
پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد کرکٹ ٹیم براہ راست ممبئی کے لیے روانہ ہوگی، جہاں ہندوستانی چیمٹئن ٹیم کا وکٹری مارچ ہوگا یہ وکٹری مارچ نریمان پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک ہوگا۔
اس دوران ہندوستانی کرکٹرز کو انعامات سے سرفراز بھی کیا جاۓ گا۔ بی سی سی آئی نے جیت کے ساتھ ہی 125 کروڑ روپے کے بونس کا اعلان کر دیا ہے۔