Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

میرا جنازہ مسجد سے پہلے تھیٹر سے نکالا جاۓ:مصری اداکارہ سلویٰ محمد علی کی متنازع وصیت

مصر کی معروف اداکارہ سلویٰ محمد علی کی متنازع وصیت نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا ہے۔ مصری اداکارہ نے ایک  انٹرویو کے دوران اپنی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ان کا جنازہ پہلے تھیٹر سے نکالاجائے اور پھر نماز جنازہ کے لیے مسجد لے جایا جائے۔ 
اداکارہ نے اپنی خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل تھیٹر سے ہی میں نے اپنی اداکاری کا خواب مکمل کیا ہے اور اس تھیٹر سے میری کئی کامیابیاں جڑی ہوئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مجھے نیشنل تھیٹر بہت پسند ہے۔
اداکارہ کی اس وصیت نے سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنی تنقید کا شدید نشانہ بنا رہے ہیں،
واضح رہے کہ مصر میں تھیٹر سے جنازہ نکالنے کی روایت نئی نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ہدایتکار یوسف شاہین، اداکار شفیق نورالدین اور توفیق الدقن کا جنازہ مسجد سے پہلے تھیٹر سے نکالا جاچکا ہے۔